یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے اچھی خبر  

Utility, store,Id card,subsidise,counter numbers
کیپشن: Utility store,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیا کی خریداری سے متعلق شرائط ختم کردی گئیں۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز  نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری  کے لیے  استعمال  ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کردیا گیا ہے، یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز  پرخریداری  کے لیے  شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے،  اب یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کے لیے صرف اصل شناختی کارڈ  ہی دکھانا پڑے گا۔

ترجمان نے بتایاکہ خریداری کے بعد کسٹمرکے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر  تصدیقی ایس ایم ایس موصول گا،علاوہ ازیں  اسلام آباد اور لاہور کے یوٹیلیٹی سٹورز پر کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔