ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی اعلیٰ سطحی وفد کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات

 امریکی اعلیٰ سطحی وفد کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امریکی اعلیٰ سطحی وفد نے گورنر ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ۔ 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے امریکی وفد کا پرتپاک استقبال کیا، گورنر پنجاب اور امریکی وفد کے درمیان پاک۔امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ 

گورنر پنجاب نے امریکی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، اعلیٰ سطحی دورے باہمی مفاہمت، ثقافتی تبادلوں اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ 

کانگریس مین مائیکل بامگارٹنر نے کہا کہ امریکہ۔ایران امن عمل میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط اور بہتر ہونے کی امید رکھتے ہیں۔