ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج 

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

مقدمہ ٹک ٹاکر عائشہ شرافت عرف عائشہ جٹ کی جانب سے درج کرایا گیا، مقدمہ میں رجب بٹ اور میر شفیع نامزد، 2 نامعلوم لڑکیوں کو شامل کیا گیا۔ مقدمہ میں تشدد، فائرنگ اور سنگین دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ 

واقعہ 25 جولائی کی صبح 4 بجےایک ہوٹل میں پیش آیا ۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق پلوشہ، زویا اور علی کے ہمراہ کھانا کھانے ہوٹل پہنچی، کھانے کا آرڈر دینے کے دوران 2 لڑکوں اور 2 لڑکیوں نے ہمیں گھیر لیا، مزکورہ ملزمان نے ہم پر تشدد کیا، لڑکوں نے فائرنگ بھی کی۔ 

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کامنیجر خرم ملزمان کی شناخت جانتا ہے، ہم پر تشدد اور فائرنگ رجب بٹ نے کرائی ہے۔