افشاں رضوان: ٹاؤن شپ کے علاقے حیدر روڈ پر 6 ماہ قبل کی گئی کھدائی کے بعد سڑک کی بحالی نہ ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جبکہ گڑھوں کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
علاقہ مکینوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ کھدائی کے بعد سڑک کی مرمت نہ ہونے کے باعث گرد و غبار نے زندگی اجیرن بنا دی ہے، جس سے نہ صرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
شہریوں کے مطابق ٹوٹی ہوئی سڑک اور گڑھوں کے باعث روزانہ حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جبکہ موٹرسائیکل سواروں کو خاص طور پر مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدر روڈ کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے اور زیرِ التوا تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔