وقاص احمد: نور روڈ نظامی ہسپتال کھوکھر روڈ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 16 سالہ انور نذیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی مکمل کی۔ حادثے کے باعث علاقے میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔