ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں چھٹی کے روز ناشتے کے پوائنٹس پر شہریوں کا رش

لاہور میں چھٹی کے روز ناشتے کے پوائنٹس پر شہریوں کا رش
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:چھٹی کے روز شہر بھر کے ناشتے کے پوائنٹس پر شہریوں کا غیرمعمولی رش دیکھنے میں آیا، جہاں خوشگوار موسم نے دیسی ناشتے سے لطف اندوز ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے حلوہ پوری، نان چنے اور پائے کو اپنی پہلی پسند قرار دیا، جبکہ کئی افراد نے حلیم اور نہاری کا بھی خوب مزہ لیا۔

ناشتہ پوائنٹس پر آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹھنڈے اور خوشگوار موسم میں دیسی ناشتے کا ذائقہ مزید دوبالا ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی ناشتے نہ صرف لذیذ ہوتے ہیں بلکہ صحت کے لیے بھی مفید سمجھے جاتے ہیں۔

شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ دیسی ناشتے کے ساتھ گرم چائے لازمی جزو ہے، جس کے بغیر ناشتے کا لطف ادھورا محسوس ہوتا ہے۔ ناشتے کے مراکز پر صبح کے اوقات میں گہما گہمی رہی اور اہلِ خانہ و دوستوں کے ساتھ ناشتے سے لطف اندوز ہونے والوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔