(ویب ڈیسک) رحیم یارخان کےکچے کے علاقے آباد پور میں 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو اغواکرنےکے ساتھ ساتھ 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار ہوگئے، واقعےکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ 20 سے زائد ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ آباد پور میں درج کرلیا۔
مغویوں میں ظہیر، نیاز احمد، جبار اور الطاف شامل ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں اور چھینی گئی بھینسوں کی بازیابی کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ گوگل میپ کا استعمال؛ خاتون گاڑی سمیت نالے میں جا گریں