ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ کا جیلوں کے افسروں اور اہلکاروں کی یونیفارم کو یکساں کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ کا جیلوں کے افسروں اور اہلکاروں کی یونیفارم کو یکساں کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جیلوں میں ملازمین کی رنگی برنگی وردیاں، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں جیل افسرا ن و اہلکاروں کی یونیفارم کو یکساں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

 محکمہ داخلہ پنجاب کے  جاری کردہ مراسلے کے مطابق  آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ یونیفارم کے حوالے رنگین گتابچہ تیار کرکے عملدرآمد کے لیے تمام جیلوں اور افسران کو بھجوائیں۔ جیل اہلکار کی شرٹ گرے بلیکش،دو فرنٹ پاکٹ اور سردیوں میں فل بازو گرمیوں میں ہاف بازو  ہوگئی جبکہ خاکی پینٹ ہوگی۔یکم اپریل سے 30 ستمبر تک گول اور کریو نیک گریش بلیک ٹی شرٹ فل بازو و ہازو  اور خاکی پینٹ ہوگی۔

جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپرٹنڈ نٹ اور اس سے اوپر عہدے کے افسران کی یونیفارم بوش کوٹ اور جیکٹ ہوگی۔خواتین افسران کی یونیفارم شرٹ فراک و قمیض ہوگی جبکہ ساتھ شلوار خاکی رنگ کی ہوگی۔اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات نے بھی کلرڈ کاپی کرواکے تمام جیلوں میں بھجوا دی ہے۔