قومی ایئر لائن کا چین کے14 شہروں تک پروازیں چلانے کا فیصلہ

PIA will now fly travellers to 16 Chinese cities, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے چین کے مزید 14 شہروں تک رسائی کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے چین کے16 شہروں تک بیک وقت فضائی آپریشن چلانے کااعلان کیا گیا ہے۔

 پی آئی اے نے بیجنگ اورشنگھائی کے بعد مزید14 شہروں تک فلائٹس چلانےکا منصوبہ تیار کرلیا،پی آئی اے اب کراچی، اسلام آباد،لاہورودیگرشہروں سے چین کے16 شہروں کیلئے فلائٹس چلائےگی۔

پی آئی اے کے ایک زریعہ کے مطابق جن مقامات پر مسافر اب پاکستان کی قومی ایئر لائن کے ذریعے پرواز کر سکتے ہیں ان میں گوانگزو، شنگھائی، ووہان، چینگڈو، چونگ کنگ، چانگچون، ہانگزو اور ہاربن شامل ہیں۔

 چین کے16 شہروں میں بیک وقت فلائٹس سے پاکستان اورچین کے درمیان تعلقات میں مزیداضافہ ہوگا۔ چین میں فلائٹ نیٹ ورک بڑھانے سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

طلباء  کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان پروازوں پر 20 فیصد رعایت بھی  مہیا کی جائے گی۔

پی آئی اے چین کے لئے فلائٹس میں  اکانومی فلائٹس کے لیے 80 کلوگرام اور ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کے لیے 100 کلوگرام کے مفت سامان الاؤنس کے ساتھ سستی ٹکٹیں پیش کر رہا ہے۔

ملک کی سرکاری ایئر لائن نے پہلے کہا ہے کہ وہ 6 اگست کو چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ ابتدائی طور پر، پی آئی اے اسلام آباد-بیجنگ-اسلام آباد روٹ پر ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی، جو اتوار کو 21:15 پر بیجنگ سے روانہ ہوگی۔

ایک اہلکار کے مطابق بیجنگ سے اسلام آباد کے یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت 3814 RMB ہے، اور واپسی کے ٹکٹ کی قیمت 5685 RMB ہے۔

اگر مسافر اپنے ٹکٹ آن لائن خریدتے ہیں تو انہیں مزید بچت مل سکتی ہے۔