(ویب ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔
معروف پنجابی گلوکار سریندر شیندا نے بیشمار ہٹ گانوں میں اپنی آواز کا گایا۔ ان کی آواز میں گائے گئے کچھ ہٹ گانے ٹرک بیلیا ، پت جٹاں دے وغیرہ شامل ہیں۔سریندر کافی عرصے سے بیمار تھے، وہ لدھیانہ کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سریندر نے کئی پنجابی فلموں کے لیے بھی اپنی آواز میں گانے ریکارڈ کروائے۔ پنجابی فنکاروں نے سویند کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پنجابی گلوکار اور اداکار ہربچن من نے لکھا کہ پنجابی لوک گلوکاری کا ایک دور تمام ہوا۔