گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول جانے والے ٹیچرز کے لئے سرپرائزگفٹ

School Teachers Convaince allowance, Notification, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول سربراہان اور اساتذہ کی سنی گئی۔ گرمیوں کی تعطیلات میں سکول آنے والوں کو کنوینس الاؤنس ملے گا۔محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سکول آنے والے سربراہان اور ٹیچرز کو کنونیس الاؤنس دیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔بعض ایجوکیشن اتھارٹیز کی جانب سے الاؤنس روک لیا گیا تھا۔

تعطیلات کے دوران تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی مہم اور داخلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں جس کے لئے سکولوں کے اساتذہ اور سربراہوں کو چھٹیوں میں بھی سکول جانا پڑتا ہے۔اساتذہ اور سکول سربراہان نے محکمہ سکول ایجوکیشن سے الاؤنس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔