لاہور ہائیکورٹ کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ5000 روپے کرنے کا حکم 

Lahore High Court, Fine on Traffic laws violation increased, City42, the Smoge case,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  لاہور ہائیکورٹ کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ5000 روپے کرنے کا حکم  دے دیا۔عدالت نے مین بلیوارڈ کے اطراف سمیت دیگر اہم سڑکوں کو ون وے ڈکلیئر کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس شاہد کریم نے ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کرنے کا بھی کہہ دیا۔

  لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی, وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے۔  ایل ڈی اے ، محکمہ ماحولیات ،ٹریفک پولیس سمیت دیگر محکموں کے نمائندے بھی پیش ہوئے۔

ممبران ماحولیاتی کمیشن نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ پیش کی۔

جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے ایل ڈی اے نے ٹیپا کے ساتھ ملکر پلان بنانا تھا۔جس پر وکیل ایل ڈی اے نے بتایا کہ سی ٹی او اور ٹیپا نے ٹریفک جام والے پوائنٹس کی نشاندہی کر لی ہے۔ ٹریفک جام والے پوائنٹس کے الائنمنٹ کےلئے فنڈز کی ضرورت ہے۔

جسٹس شاہد کریم نےریمارکس دیئے کہ شہر کی اہم شاہراہوں کو ون وے ڈکلیئر کرنے کی ضرورت ہے،ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھیں ، لیکن دوسرے معاملات بھی دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ خلاف ورزی پر پانچ ہزار جرمانہ کیا جائے ۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا اب ڈرائیور لائسنس سسٹم کافی بہتر ہوگیا ہے۔ٹریفک خلاف ورزی کرنے والوں کے جرمانے بڑھائیں ، یہ جرمانے سے ڈریں گے ، کسی اور سے نہیں ۔

انڈر پاس پر پانی جمع ہونے کے معاملے پر عدالت نے سی بی ڈی کے وکیل کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی.