مانیٹرنگ ڈیسک: اسٹیٹ بینک نے9 اور 10 محرم کے دوران عام تعطیلات کے باعث ملک بھر کے بینک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی بینک 28 سے 29 جولائی 2023 ء (جمعہ سے ہفتہ) تک بند رہے گا۔ یہ عام تعطیلات عاشورہ کے موقع پر دی گئی ہیں۔
#SBP will remain closed from 28th to 29th July, 2023 being public holidays on the occasion of #Ashura.
— SBP (@StateBank_Pak) July 25, 2023
See PR: https://t.co/2dZjKl934k pic.twitter.com/EWk81b9TZz
خیال رہے کہ جمعرات کو آخری کاروباری روز ہو گا اس کے بعد جمعہ ، ہفتہ عاشورہ کی چھٹیاں جبکہ اتوار کو عام تعطیل کے باعث بند رہے گا، اس طرح تین روز تک بینک بند رکھا گیا ہے۔