ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین ٹاؤن،چھت پر سوئے نو سالہ بچے کو گولی لگ  گئی

Rescue 1122
کیپشن: Rescue 1122
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)9 سالہ بچہ اندھی گولی کاشکار، حسیب چھت پر سو رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی  گولی لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  اندھی گولی کاشکارہو کر بچہ زخمی ہوگیا جسےزخمی طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ قبل ازیں بھی اندھی گولی لگنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی وجہ ظاہر ہے کہ اسلحے کے شوقین افراد کی جانب سے کی جانے والی ہوائی  فائرنگ ہی ہوتی ہے،مگر ایسے واقعات کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کوئی ٹھوس ایکشن نہیں لیا جاتا۔

ایک اور افسسوسناک واقعے میں قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ کچا جیل روڈ پر دودھ والی گاڑی نے بریک فیل ہونے پر2 موٹرسائیکل سوراوں کو کچل ڈالا۔ڈرائیور موقع سے فرار،زخمیوں کوطبی امدادکیلئےجنرل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔