مسلم لیگ نون کے امیدوار قومی اسمبلی پر گیند سے حملہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مسلم لیگ  نون کے امیدوار کو کارنر میٹنگ کے دوران کسی حاسد نے پتھر مار دیا۔ سر پر گیندلگنے سے مسلم لیگ نون کے امیدوار زخمی ہو گئے۔ 

 چنیوٹ میں مسلم لیگ نون کے امیدوار قیصر احمد شیخ اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک کارنر میٹنگ میں مصروف تھے کہ کسی  نامعلوم شخص نےان کے سر پر نشانہ تاک کر گیند  دے مارا، ،پتھر لگنے سے قیصر احمد شیخ زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ قیصر احمد شیخ این اے 94 میں مسلم لیگ نون کے امیدوار ہیں۔
قیصر احمد شیخ کو زخمی حالت میں اسلامیہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ قیصر احمد شیخ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ  گیندکارنر میٹنگ کے مقام کے قریب واقع کسی چھت پرسے مارا گیا۔ کارنر میٹنگ کا انعقاد کرنے والے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ مہمان سیاست دان کے ساتھ ایسی بدتمیزی کی حرکت کرنے والے کو وہ معاف نہیں کریں گے۔