جہلم اور سرگودھا میں مسلم لیگ نون ٹکٹ کے جھگڑے نمٹانے میں کامیاب

 جہلم اور سرگودھا میں مسلم لیگ نون ٹکٹ کے جھگڑے نمٹانے میں کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اور سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کے مخالف دھڑوں میں صلح ہو گئی۔  شہبازشریف سے ملاقات کے بعد  مسلم لیگ نون کے سابق رکن قومی اسمبلی اور حلقہ کے پرانے امیدوار راجہ مطلوب مہدی اور راجہ طالب جہلم سے ن لیگی امیدوارچودھری فرخ الطاف کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ جہلم اور سرگودھا میں مسلم لیگ نون ٹکٹ کے جھگڑے نمٹانے میں کامیاب

فرخ الطاف سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کزن ہیں۔ فواد چوہدری کو راجہ مطلوب مہدی ایک مرتبہ الیکشن میں شکست دے چکے ہین جبکہ 2018 مین انہیں مبینہ دھاندلی کے نتیجہ مین نشست سے محروم ہونا پرا تھا۔  فرخ الطاف کو  گزشتہ قومی اسمبلی میں ارکان کی حمایت حاصل کرنے کے لئے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دینے کی ڈیل کے تحت ٹکٹ دیا گیا جبکہ اس حلقہ سے مسلم لیگ نون کے اصل امیدوار راجہ مطلوب مہدی تھے جو اپنے والد نوابزادہ اقبال مہدی کی وفات کے بعد سے اس نشست پر انتخاب جیت چکے تھے ۔ سرگودھا میں حامد حمید (ن) لیگ کےنامزد امیدوار ڈاکٹر لیاقت کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ حامد حمید مسلم لیگ نون کے پرانے کارکن سابق مئیر اور رکن اسمبلی چودھری عبدالحمید مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور وہ بھی اپنے والد کی چھوڑی ہوئی نشست پر مسلم لیگ نون کے پرانے امیدوار تھے لیکن ڈاکٹر لیاقت کو اکاموڈیٹ کرنے کے لئے انہیں نشست سے مھروم کر دیا گیا۔