دہشت گردوں کا نیٹ ورک بے نقاب، ڈیڑھ درجن خطرناک دہشتگرد گرفتار

 دہشت گردوں کا نیٹ ورک بے نقاب، ڈیڑھ درجن خطرناک دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستانی طالبان دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا، ڈیڑھ درجن خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔ 

 سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گرد کمانڈر سمیت 17 دہشت گرد وں کوگرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔دہشت گرد 2007 سے 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے۔ ملزم سوات اورمالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز اوراین جی اوز پر مختلف حملوں میں بھی ملوث تھے۔