سعودی عرب اور پاکستان میں قیدیوں کی منتقلی کا معاہدہ

Pm imran khan and saudi crown prince MBS
کیپشن: imran khan & MBS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب اور پاکستان میں قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دیدی۔

 رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ  نے عالمی جہاز رانی، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی پھر مذمت کی ہے۔ کابینہ نے اجلاس میں متعدد دیگر فیصلے بھی کیے ہیں۔

اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے، جرائم کے انسداد کے سلسلے میں تعاون کے معاہدے، نشہ آور اشیا کے غیر قانونی کاروبار کے انسداد میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے مسودوں کی منظوری دی گئی۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے  کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ کابینہ کے باقاعدہ اجلاس میں شرکت کی اور اس کی صدارت بھی کی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں ’بحیرہ احمر میں عالمی جہاز رانی کی گزرگاہوں، امارات اور مملکت کی اہم تنصیبات، شہری اداروں اور شہریوں پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے حملوں کو مسترد کردیا گیا اور ان پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔