ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی2025; نئے قذافی سٹیڈیم میں افغان بیٹر کی امیزنگ سینچری

Afghanistan vs England, city42
کیپشن: ابراہیم زدران نے انگلینڈ کے ساتھ کھیلتے ہوئے صرف سینچری ہی نہیں بنائی بلکہ ایک اینڈ کو سنبھال کر ٹیم کو مشکل سے باہر بھی نکال لائے ہیں۔

سٹی42: پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں  ایک اور شاندارسینچری بن گئی۔ چیمپئینز ٹرافی کے ساتھ کرکٹ گھر آئی تو لہوریوں کو قذافی سٹیڈیم میں ایک اور امیزنگ سینچری بنتے دیکھنے کا موقع مل گیا۔

 ابراہیم زدران نے افغانستان کی طرف سے چیمپئینز ٹرافی کی پہلی سینچری بنائی ہے جو اس لئے زیادہ ریمارکیبل ہے کہ مقابل انگلیش باؤلر ہیں جنہوں نے پاور پلے میں ہی افغانستان کی تی نوکٹیں گرا کر ٹیم پر زبردست دباؤ ڈال لیا تھا۔ 

ابراہیم زدران نے سو رنز 106 گیندوں سے بنائے، انہوں نے 6  چوکے لگائے اور 3 چھکے لگائے۔  

ابراہیم زدران کو کھیل کی ابتدا مین مووڈ کی بال پر سلپ کی باؤنڈری پر کیچ ڈراپ ہونے سے چانس ملا تھا۔ اس وقت افغانستان کا سکور صرف 15 تھا۔ ووڈ کی گیند کو کھیلتے ہوئے زدران لیفٹ کرنے کی کوشش مین بیٹ کو زیادہ پیچھے نہ کر سکے اور بال بیٹ سے لگ کر  سلپ میں اوپر اوپر تیرتی ہوئی باؤنڈری تک گئی جہاں انگلش فیلڈر نصف سیکنڈ کی تاخیر کرنے کے سبب گین پر ہاتھ نہ ڈال سکے اور چوکا ہو گیا۔

ابراہیم کے سو رنز کے بعد افغانستان نے38 ویں اوور میں  اپنے  200 رنز بھی مکمل کر لئے ۔

38 اوورز کے اختتام پر افغانستان کی ٹیم 208 رنز بنا چکی ہے۔ 

زدران  108رنز اور عظمت اللہ عمر زئی 39 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔