ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی2025; قذافی سٹیڈیم میں دو نئے ریکارڈ بن گئے

Jofra Archer , City42, New Record, Champions Trophy2025, Qazafi Stadium Lahore, England vs Afghanistan

سٹی42:   پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں دو مزید منفرد ریکارڈ بن گئے۔  انگلینڈ نے  پاور پلے مین اپنی پہلی تین وکٹیں لیں اور جوفرا آرچر انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے وکٹوں کی تیز ترین ففٹی کر گئے۔ 

انگلینڈ کے امیزینگ پیسر  جوفرا آرچر نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرلیا، وہ اپنے ملک کی جانب سے 50 ون ڈے وکٹیں حاصل کرنے والے تیز ترین باؤلر بن گئے۔

آرچر کو ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کی طرف سے  تیز ترین ففٹی  کرنے کا موقع نو تعمیر قذافی سٹیڈیم کی وکٹ نے فراہم کیا۔

آج افغانستان کے کیپٹن نے ٹاس جیتا اور خود بیٹنگ لے کر اپنے بیترز کو آرچر کے تیروں کے آگے ڈال دیا۔ 

اب تک قذافی کی وکٹ پر افغانستان کی تین وکٹیں گری ہیں، تینوں آرچر نے لی ہیں۔ 

آرچر نے 50 ویں وکٹ گرانے کا  کارنامہ اپنے 30ویں میچ میں انجام دیا، اس نے جیمز اینڈرسن کے 31 گیمز ک میں  50وکٹوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

29 سالہ آرچرنے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف انگلینڈ کے گروپ بی کے مقابلے میں پانچویں اوور میں رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کر دیا اور صرف چار گیندوں بعد صدیق اللہ اتل کو ہٹا دیا۔ آرچر نے اپنا تیز اسپیل جاری رکھتے ہوئے رحمت شاہ کو پویلین واپس بھیج کر تیسری وکٹ حاصل کی، وہ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پاور پلے کے اندر تین وکٹیں لینے والے پہلے انگلینڈ کے باؤلر بن گئے۔