اویس کیانی : پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےمیں بڑی پیشرفت، وفاقی کابینہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن تعمیرکرنےکی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی۔ پہلےمرحلے میں80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی، اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر80 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائے گا۔ پائپ لائن بچھانےکا آغاز ایرانی سرحد سےگوادر تک کیا جائے گا۔ آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کےتحت تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کیلئےایک سال کا عرصہ درکار ہوگا۔ پہلے مرحلے میں80کلومیٹر منصوبے پر15کروڑ80 لاکھ ڈالرز لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ منصوبےکیلئےفنڈز جی آئی ڈی سی سےفراہم کئے جائیں گے۔ اس سے پہلےکابینہ توانائی کمیٹی نےگیس پائپ لائن تعمیر کرنےکی منظوری دی تھی۔