شہر میں ڈاکو  اور چور بے لگام ,شہریوں کےکروڑوں روپے لٹ گئے

300 Dacoities and theft Cases Report
کیپشن: 300 Dacoities and theft Cases Report
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایک روز میں ڈاکووں اور چوروں کی ریکارڈ وارداتیں ۔ شہر کے  مختلف مقامات پر 300ے زائد وارداتوں میں شہریوں  سے  کروڑوں روپے لوٹ لیےگئے۔
 ڈاکووں اور چوروں نے شہر میں ادھم مچاتے ہوئے تین سو سے زائد وارداتیں کر ڈالیں ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 6دکانوں، ایک گھراور 24مختلف مقامات پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔۔ چوری کی 256وارداتوں میں دو کروڑ روپے سے زائد  مالیت کی قیمتی اشیا لوٹ لیں گئیں ۔مختلف تھانوں کے حدود سے موٹر سائیکل چھیننے و چوری اور رکشے چوری کی 72وارداتیں ہوئیں۔

رپور ٹ کے مطابق  نقب زنی کی 7وارداتوں میں چوروں نے تالے توڑ کرگھروں کا صفایا کردیا ۔پولیس کے مطابق ایک ہی روز میں 2کم عمر بچوں کے اغوا 3 بچوں و بچیوں سے بدفعلی اور 2 خواتین سے زیادتی کے مقدمات درج کرلیے گئے پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات کا اندراج کر لیا تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

Sughra Afzal

Content Writer