سٹی 42 : لاہور میں موسمی فلو کے کیسز میں اضافہ شدت اختیار کر گیا ہے، روزانہ سینکڑوں شہری موسمی فلو سے متاثر ہورہے ہیں۔
شہر میں فلو ، بخار کے کیسز بڑھنے پر تھرمامیٹر کی شدید قلت کا سامنا ہے، میڈیکل سٹورز پر تھرما میٹرز ناپید ہونے کے باعث شہری پریشان ہیں۔ فلو ، سانس میں دشواری ، بخار انفلواینزا کی حالیہ لہر کی علامات ہیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت سنگین صورتحال سے بدستور غافل نطر آرہی ہے، موسمی فلو سے بچاؤاور علاج کیلئے ٹھوس اقدامات نہ ہوسکے، فلو سے بچاو کی ویکسین بھی نہیں خریدی جاسکی۔