ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی و آپریشنل وجوہات  ،اندرون وبیرون ملک جانے والی 8پروازیں منسوخ   

تکنیکی و آپریشنل وجوہات  ،اندرون وبیرون ملک جانے والی 8پروازیں منسوخ   
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کو بریک لگ گئی اورکراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہونے کے نتیجے میں 8پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی  ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،کراچی سے مسقط جانے والی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 110 شامل ہیں۔
کراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141اور143بھی منسوخ ہوگئی۔

منسوخ ہونے والی دیگر پروازوں میں کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے اسلام آبادجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370شامل ہیں۔