ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وجیہہ سواتی قتل، ملزم رضوان کے دل دہلا دینے والے انکشافات

Wajeeha Murder case
کیپشن: Wajeeha Murder case
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی پاکستانی نثراد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کا معاملہ،  گرفتار ملزم رضوان حبیب نے مزید انکشافات کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم رضوان نے دوران تحقیقات انکشاف کیا کہ  وجیہہ کو قتل کرنے کے بعد اس نے ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے لئے اس نے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا، ملزم نے پولینڈ جاکر پناہ اور شہریت لینا تھی۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے وجیہہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا،  نعش گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر لکی مروت منتقل کی۔ملزم نے بتایا کہ والد نے مجھے کہا تھا وجیہہ قتل کرنے میں صرف پچاس ہزار لگیں گے۔

 پولیس کے مطابق ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے وجہیہ سواتی کےقتل میں ملوث سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،وجہیہ سواتی کی تدفین امریکہ میں یا پاکستان کی جائیگی، تاحال اس بارے میں فیصلہ نہیں ہوا، تب تک میت سرد خانے میں رکھی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer