(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مریم نفیس خواتین پرتشدد کے واقعات پرآبدیدہ ہوگئیں۔
اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواتین اور بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ آج کا ہیش ٹیگ آیت نور ہے، جسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا اور کنویں میں پھینک دیا گیا، کل کا ہیش ٹیگ وہ نومولود بچہ تھا جسے معجزانہ طور پر بوری میں زندہ برآمد کیا گیا،اس سے پہلے 45 سالہ حنا تھی، جسے اس کے اپنے شوہر نے اپنے ہی گھر میں قتل کردیا،اس سے پہلے ایک 20 سالہ معذور خاتون تھی، جسے تھانے میں پولیس اہلکاروں نے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس سے پہلے ہیش ٹیگ 18 ماہ کی ایزل کا تھا، کیا کوئی ان واقعات کے خلاف کچھ کر رہا ہے؟ نہیں۔
خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے مریم نفیس آبدیدہ ہوگئیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ہیش ٹیگز تو مسلسل ٹرینڈ کرتے رہیں گے، تاہم خواتین کے خلاف ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف عملی کارروائی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔