سٹی 42: شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج مجھے بہت افسوس ہے۔میں اور نیئر بخاری تعزيت کرنے آئے تھے۔
عید میلاد النبی کے موقع پر یہ افسوسناک واقعہ ہوا ہے۔ماؤں کی صدائیں آ رہی تھیں کہ ڈیڈ باڈیز نہیں دی جا رہی ہیں،میتیں پہچانی نہیں جا رہی تھیں،سارا ملک سراپا احتجاج ہے۔خاتون اول نے بھی نوٹس لیا ہے۔گزشتہ برس بھی سوالات اٹھے تھے۔
مجھے بہت افسوس ہے لواحقین کی تعزیت کے لیے آئے ۔اس اسپتال میں عوام بڑی تعداد میں علاج کروانے آتی ہے۔ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے
پوری قوم اس پر دو رہی ہے غم زدہ ہے ۔سوالات تو ہیں کہ یہاں انتظامات کیوں نہیں تھے ۔وزیر اعظم نے ایکشن لیا ہے ۔ہمارے سوال ہیں کہ گیٹ کیوں بند تھے؟پانی کیوں نہیں تھا
ڈاکٹرز موجود نہیں تھے؟
نیئر بخاری نے سوال اٹھایا کہ گیس سلنڈر مینٹین نہیں تھی،انکی حکومت چلتی نظر نہیں آتی،یہاں آپ بچوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکے۔پمز ہسپتال کی انتظامیہ سے پوچھا جائے۔
انکوائری کی جانی چاہیے