سٹی 42: فیروزوالہ میں فائرنگ سے ایڈوکیٹ قتل ہوگیا
پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کی جس سے وکیل شدید زخمی ہوا،وکیل فہیم انور ججہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا
فیروزوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے واقع کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے ،مقتول اور ملزم کے درمیان پیسوں کے لین دین کا معاملہ چل رہا تھا،ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تلاش جاری ہے