ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور اسلام آباد موٹر وے پر سفر کرنے والوں کے لیے بُری خبر

لاہور اسلام آباد موٹر وے پر سفر کرنے والوں کے لیے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:موٹروے ایم ٹو (لاہور تا اسلام آباد) پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔

کار، جیپ اور ٹیکسی کا نیا ٹول ریٹ لاہور سے اسلام آباد تک 1330 روپے مقرر کیا گیا،ویگن کا ٹول ٹیکس بڑھا کر 2240 روپے کر دیا گیا،بسوں کا ٹول ٹیکس 3130 روپے مقرر
دو ایکسل ٹرک سے 4460 روپے وصول کیے جائیں گے،3 ایکسل ٹرک کا نیا ریٹ 5800 روپے مقررکیا گیا۔

آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کا ٹول ٹیکس 7460 روپے ہو گیا،نئے ٹول ریٹس آج سے 25 اگست 2026 تک لاگو رہیں گے۔

این ایچ اے کے مطابق سالانہ 10 فیصد اضافہ کنسیشن ایگریمنٹ کے مطابق ہے۔