ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو 39 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو 39 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم
کیپشن: Jenny Shipley, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم جینی شپلی کو39 لاکھ ڈالر (51 کروڑ روپے سے زائد)سود سمیت ادا کرنے کا حکم دےدیا، عدالت نے یہ حکم ایک تعمیراتی کمپنی کے دیوالیے میں سابق وزیراعظم کے کردار پر سنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شپلی 1997 سے 1999 تک نیوزی لینڈ کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، وہ ایک تعمیراتی فرم کے بورڈ کی چیئرمین تھیں۔اس کمپنی کو کئی برس مالی مشکلات کے بعد 2013 میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا تھا۔کمپنی فروخت کرنے والوں نے سابق وزیراعظم شپلی اور ڈائریکٹرز کے خلاف الزام عائد کیا کہ انہوں نے کمپنی کو اس انداز میں چلایا کہ سخت نقصانات ہوئے۔سابق وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اتنے قرضے لیے جن کی ادائیگی مشکل ہوگئی۔سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ چار ڈائریکٹر اور سابق وزیراعظم کمپنی کو قرض دینے والوں کو 39 لاکھ ڈالر بمع سود ادا کریں۔