ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 279 ٹریفک حادثات رپورٹ

 شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 279 ٹریفک حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 279 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

 ریسکیو حکام کے مطابق شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 279 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 284 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 107 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 177 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔