پولیس کی بڑی کاروائی، 2 متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

پولیس کی بڑی کاروائی، 2 متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا فاران یامین: شاہدرہ پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے 2 متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 8 موٹر سائیکل 4 پسٹل اور نقد رقم برآمد ہوئیں، ملزمان لاہور میں منظم گروہ کی شکل میں کام کر رہے تھے، ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے اور روپوش ہو جاتے۔ دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ 

ایس ایچ او شاہدرہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں وسیم اکرم ,اعظم, قاسم, عمران اور ندیم شامل ہیں، جن پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔  

اے ایس پی ایاز خان کی جانب سے شاہدرہ پولیس کی ٹیم کو شاباشی دی گئی۔