سیلابی صورتحال، وزیرا عظم شہباز شریف آج سندھ جائینگے

سیلابی صورتحال، وزیرا عظم شہباز شریف آج سندھ جائینگے
کیپشن: shahbaz sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم  شہباز شریف نے آج سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ کا فضائی دورہ کریں گے ۔سکھر کی ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے نمائندے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاموں پر بریفنگ دیں گے۔وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے اُن سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں چیف سیکرٹری سندھ اور چیف انجنئیر سکھر بیراج وزیر اعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلاً بریفنگ دیں گے۔