کورونا وائرس لاکھوں زندگیاں نگلنے گا، بل گیٹس نے خبردار کردیا

کورونا وائرس لاکھوں زندگیاں نگلنے گا، بل گیٹس نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کورونا وائرس مزید لاکھوں زندگیاں نگلنے لگا، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کردیا، بل گیٹس کا دی اکانومسٹ کو انٹرویو میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس 2021 کے آخر تک ختم ہوگا لیکن تب تک مزید لاکھوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا دی اکانومسٹ کو انٹرویو میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس 2021 کے آخر تک ختم ہوگا لیکن تب تک مزید لاکھوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے، یہ تمام ہلاکتیں براہ راست کورونا وائرس کے باعث نہیں ہوں گی تاہم وائرس کے باعث صحت کے نظام پردباؤ اوردنیا کی معیشت کی تباہی بھی اموات کی وجہ بنیں گی۔

 

بل گیٹس نے امید ظاہر کی کہ 2021 کے آخر تک  کورونا سے بچاؤ کی ویکسین بڑے پیمانے پرتیار ہوگی اوردنیا کا بڑے حصے میں حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

 

 واضح رہے کہ  ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 9 ہزار 31 رہ گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 450 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 450 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز  کی تعداد2 لاکھ 93 ہزار 711 تک جا پہنچی ہے۔

فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 31 ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 425 ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے مزید 9 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 255 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 456 ہو گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer