ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں مون سون بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ملک میں مون سون بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک بھر میں مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات  نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی، موسم کا حال بتانے والے محکمے کا کہنا ہے کہ نالہ لئی اور دیگر برساتی نالوں میں میں جمعرات کے روز فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ لاہور میں آئندہ تین روز شدید بارشیں ہونگی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، شہر میں ایک مرتبہ پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر  کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے نالہ لئی کے متعلق اہم بات بتا دی، ترجمان محمکہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ  خطہ پوٹھوہار کی تمام تحصیلوں میں آج شدید اور کل انتہائی شدید تیز بارش کی توقع ہے،  نالہ لئی اور دیگر برساتی نالوں میں میں جمعرات کے روز فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے،  پاکستان میں آئندہ دو روز تک مون سون بہت زیادہ ایکٹیو رہے گا۔

ترجمان محمکہ موسمیات خالد ملک کا کہنا تھا کہ   خضدار ، سبی، ڈیرہ بگٹی ، کوہلو، لوارالائی، بولان، آواران ضلع کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، سندھ میں بارش کا ایک دن کے لیے سلسلہ کمزور پڑا ہے تاہم آگے مزید اچھی بارشیں ہوں گی۔

گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد ودیگر شہروں کی انتظامیہ کو نقصان سے بچنے کیلئے ہدایت جاری کردی گئیں، بارش برسانے والا سسٹم ساؤتھ ایسٹ بے آف بنگال اور ساؤتھ ویسٹ بحیرہ عرب سے پنجاب میں داخل ہو گا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سب سے زیادہ بارش دادوں میں 142 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، کراچی میں فیصل بیس 134، گلشن حدید 122، ناظم آباد 91، صدر 88، لانڈھی 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کراچی میں ایم او ایس اولڈ ایریا ایئرپورٹ 81، یونیورسٹی روڈ 85، سعدی ٹاوَن 72، مسرور بیس 68، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جناح ٹرمینل 67، نارتھ کراچی 50، سرجانی 46، کیماڑی 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پڈعیدن 110، ٹھٹہ 89، موہنجودڑو 82، لاڑکانہ 66، میرپور خاص 54، شہید بینظیر آباد 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جیکب آباد 23، چھور 17، مٹھی 13 ، روہڑی 12 ، سکھر حیدرآباد 6 بدین 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مالم جبہ 108، بالاکوٹ 103، تخت بائی 45 ، چیراٹ 38، بونیر 23 ، پٹن 20 ،دیر 12، کالام 11، پشاور 10، سیدوشریف 7، کاکول 6، بنوں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

راولپنڈی میں شمس آباد 102 ، چکلالہ 64 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اسلام آباد میں سٹی 98 ، سیدپور 34، ایئرپورٹ 31، گولڑہ 29 ، بوکرہ 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اٹک 60، مری 19، چکوال 14، رحیم یار خان 13، سیالکوٹ ایئرپورٹ 6 سٹی 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملتان 2 ، منڈی بہاوَالدین نارووال 1، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، تربت 46، لسبیلہ 43، خضدار 38، سبی 27، قلات 23، کوئٹہ سٹی 10 سمنگلی 2 ، پنجگور 6 ، دالبدین 4، اورمرا 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بندی عباسپور 38، کوٹلی 37 ، مظفرآباد ایئرپورٹ 35 سٹی 15 ، ہرامان 33، تندلی 28، برارکوٹ 27، ہجیرا 10، گڑھی دوپٹہ 9 ، چھترکلاس 8، راولاکوٹ چکوٹھی 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ہنزہ 2 ، بونجی استور 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer