(کومل اسلم،آئمہ خان،رضاملک) شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سےزیادہ40ڈگری تک جاسکتاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصدریکارڈ کیا گیاجبکہ آئندہ24گھنٹےمیں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح176ریکارڈ ،لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں دوسرےنمبرپرآگیا۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح194ریکارڈ،ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح176ریکارڈ اور یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح176ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب کراچی میں گرمی کا زور، درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے، سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 دنوں تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت آئندہ 2دن تک 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ،ہوا میں نمی کا بھی تناسب زیادہ رہے گا، جبکہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔
اس کے علاوہ بہاولپور اور گردونواح میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ،رواں ہفتے بہاولپور ہیٹ ویو کی زد میں رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا،کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا،شہر میں ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیںزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے جبکہ شام کے اوقات میں موسم دن کے مقابلے میں کچھ بہتر ہو جائے گا۔