ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلاڑیوں نے بیٹنگ،  باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی, محسن نقوی

Mohsin Naqvi , Dublin match, T20 series, Pakistan vs Ireland, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی پر خوشی اور اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے آئیرلینڈ  ٹور پر گئی ہوئی ٹیم کے ڈبلن میں تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز جیت لینے پر قومی ٹیم کو ویل ڈن   کہا  اور کہا کہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ،  باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
 محسن نقوی نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا، " ویلڈن ۔۔ سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کھلاڑیوں نے بلے بازی ۔ باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے قومی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے سیریز جیتی۔میرا یقین ہے کہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہمیشہ جیت ہی کی صورت میں ملتا ہے۔ امید ہےٹیم انگلینڈ میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھے گی."

پاکستان کی قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم ان دنوں آئرلینڈ کے ٹور پر ہے۔ ٹیم نے آئرلینڈ کے  دارالحکومت ڈبلن میں تین ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے۔ پہلا میچ اپ سیٹ میچ تھا۔ یہ میچ آئر لینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد جیت لیا تھا۔ دوسرا میچ  سخت مقابلہ کے بعد پاکستان نے جیتا،  تیسرے میچ میں پاکستانی باؤلرز اور بیٹرز نے بہترین کھیل پیش کیا اور  آئرلینڈ کو  نسبتاً آسانی کے ساتھ  شکست دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی ٹی ٹوینٹی سیریز میں ٹیم کے پہلا میچ ہارنے کے بعد خود ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈبلن گئے. محسن نقوی نے قومی ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ آخری گیند تک جم کر مقابلہ کریں۔   آخری دونوں میچوں میں وہ سٹیڈیم میں موجود رہے۔ ان کی موجودگی میں ٹیم دونوں میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔