سراج الحق نے پانامہ کے 436 ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

سراج الحق نے پانامہ کے 436 ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا
کیپشن: City42 - Siraj ul Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے ابھی تک حیران ہیں کہ انہیں اتنا ووٹ کیسے پڑ گیا، الیکشن کمیشن انتخابات کے حوالے سے عوام کو مطمئن نہیں کر سکا۔

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب تک عام آدمی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، ملک و قوم خوشحال نہیں ہوسکتے، موجودہ نظام عوام کے مسائل میں کمی لانے کی بجائے اضافہ کر رہاہے، ہم پاکستان کو ایک ویلفیئر اسلامی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، موجودہ حکومت کے لیے کرپشن اور بے روزگاری کا خاتمہ بڑا مسئلہ ہے۔

 نئی حکومت کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ نئی حکومت اب چل پڑی ہے، اسے اپنے منشور پر عمل کے لیے ان اقدامات کی ضرورت ہے جو عام آدمی کو بھی نظر آئیں، عدالتیں پانامہ کے 436 ملزموں، قومی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک دولت جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور ملک کو کنگال کرنے والوں کے خلاف اور نیب میں موجود مقدمات پر کارروائی ہونی چاہیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer