شہباز علی: بابا فرید کی یاد میں لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دیسی کشتی کے مقابلے آج منعقد کیے جا رہے ہیں۔
مقابلوں کی نگرانی مہر اکرم عرف کالا پہلوان شہباز شریف سٹیڈیم چائنہ سکیم میں کریں گے۔ یہ ایونٹس صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن چوہدری ارشد ستار کی ہدایت پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کالا پہلوان ہر مقابلے کے فاتح پہلوان کو نقد انعام سے بھی نوازیں گے۔ شمالی لاہور ریسلنگ یونین ان مقابلوں کے انعقاد میں معاونت کرے گی۔
انتظامی معاونین میں تنویر سنیارا، مہر وقاص پہلوان اور خلیفہ حاجی مٹھو شامل ہیں، جبکہ لالہ شاہد، فرید علی پہلوان، ببا پہلوان، مالو پہلوان، ہیرا بلوچ اور عامر بلوچ بھی انتظامی امور میں معاونت کریں گے۔