ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کا دوٹوک مؤقف: دباؤ میں آکر مذاکرات نہیں کریں گے

ایران کا دوٹوک مؤقف: دباؤ میں آکر مذاکرات نہیں کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ یا دھمکی کے تحت مذاکرات کی میز پر نہیں آئے گا، اور اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ تہران نے امن بات چیت کے حوالے سے اپنا اصولی مؤقف ایک بار پھر دوہرا دیا۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ ایران دباؤ، دھمکیوں یا آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی جیسے عوامل کے زیر اثر امن مذاکرات میں شریک نہیں ہوگا۔

نیم سرکاری ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پیزشکیان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کسی جبر یا یکطرفہ شرائط کے تحت مذاکرات قبول نہیں کرے گا اور بات چیت صرف برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام رکاوٹیں دور کی جائیں، جن میں آبنائے ہرمز سے متعلق خدشات بھی شامل ہیں۔