ابراہیم قریشی:ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث 13 منچلوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان کو جنرل ہولڈاپ اور دوران پٹرولنگ مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کینال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ سمیت دیگر مصروف شاہراہوں پر خطرناک ون ویلنگ کرتے تھے، جس سے شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق تھے۔
حکام کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔