آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع، 14 نئے وزراء شامل

 آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع، 14 نئے وزراء شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں توسیع،  14 نئے وزراء کو شامل کرلیا گیاجس کے بعد مجموعی تعداد 16 ہوگئی۔

وزیراعظم ہاؤس مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے مزید 14 وزراء نے حلف اٹھالیا، صدر آزاد کشمیر سلطان محمود چوہدری نے نئے وزراء سے حلف لیا، وزراء کے قلمدانوں کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

سردار تنویر الیاس نے عبدالقیوم نیازی کے استعفیٰ دینے کے بعد 14 ویں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، سابق وزیراعظم کیخلاف ان کی اپنی کابینہ کے اراکین نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری علی شان، چوہدری محمد اکبر ابراہیم، چوہدری محمد رشید، عبدالمجید خان، چوہدری ارشد حسین، چوہدری اظہر صادق، ظفر اقبال ملک، نثار انصر ابدالی، سردار فہیم اختر ربانی، اکمل سرگالا، چوہدری مقبول احمد اور چوہدری یاسر سلطان شامل  ہوئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل دو وزراء خواجہ فاروق اور چوہدری اخلاق نے  حلف اٹھایا تھا۔