کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

 کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق
کیپشن: Dead body
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور کے علاقے راوی روڈ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ ،بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راوی روڈ میں کرنٹ لگنے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ ،بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ افسوسناک واقعہ قلعہ لھچمن سنگھ نزد مون پبلک سکول راوی روڈ میں پیش آیا،باپ آصف علی،بیٹا گوہر علی اور گیارہ سالہ فائزہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ گوہر گھر کی چھت پر لوہے کے راڈ سے بجلی کی تار سے اپنے کپڑے اتارنے لگا تھا، اس کی بہن بھاگ کر اس کو بچانے لگی اور وہ بھی اس کی زد میں آگئی

باپ  ان کی آواز سن کر بھاگ کر آیا اور وہ بھی کرنٹ کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer