ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

4 بار لڑکی دیکھنے کے بعدمنگنی، پھر شادی سے انکار پر لڑکے کی چھتر ول، ویڈیو وائرل

 4 بار لڑکی دیکھنے کے بعدمنگنی، پھر شادی سے انکار پر لڑکے کی چھتر ول، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چار بار لڑکی کو دیکھنے کے بعد منگنی، پھر شادی سے انکار پر لڑکی کے رشتے داروں نے لڑکے کی چھتر ول کر دی ۔
یہ واقعہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر اکے بلڈھانہ ضلع میں پیش آیا جس کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جہاں ایک منگیتر کو بند کمرے میں مارا پیٹا گیا۔ لڑکی کے گھر والے اس بات پر ناراض تھے کہ 4 بار لڑکی کو دیکھنے کے بعد منگنی ہوئی تھی۔ جب شادی کی تاریخ طے کرنے کی باری آئی تو لڑکی میں کمی نکال دی گئی جس سے ناراض ہو کر گھر والوں لڑکے کی خوب چھترول کی۔
 تفصیلات کے مطابق اکولہ ضلع کے تیلہرا تعلقہ کے کھاپر کھیڈ کے رہنے والے لڑکے نے ضلع بلڈھانہ نندورا کے عالم پور گاو¿ں کی لڑکی کو ایک بار نہیں بلکہ چار بار اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ دیکھنے گیاتھا. لڑکی پسند آئی اورمنگنی بھی ہوئی لیکن پانچویں بار پھر سے لڑکی کو دیکھنے آیا اور یہ کہہ کرکہ لڑکی کی آنکھ میں نقص ہے شادی سے انکارکردیا۔
لڑکے کی اس بات پر لڑکی کے رشتے داروں نے منگیتر اور اس کے ساتھ آنے والے لوگوں کو کمرے میں بند کرکے جی بھر کر د رگت بنائی۔پٹائی کا یہ ویڈیو فی الحال سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ لڑکی والوں کی اطلاعات کے مطابق وہ اس بات سے کافی ناراض تھے کہ اگر شادی نہیں کرنی تھی تو منگنی کیوں کی اور منگنی کرنے سے پہلے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ چار بار لڑکی کو دیکھنے آئے۔ ہماری طرف سے ان لوگوں کی کافی مہمان نواز ی کی گئی اور جب شادی کی بات آئی تو لڑکی میں کمی نکال دی۔ لڑکی والوں کے رشتہ داروں نے لڑکے کو پورے گاو¿ں والوں کے سامنے پیٹا اور پھربھگا دیا۔