سٹی 42: وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک بھر میں 40 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسین لگوانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے اگلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ این سی او سی کے آج ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو 27 اپریل سے ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگا جبکہ اس دوران 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کا عمل بھی جاری رہے گا۔اسد عمر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسی نیشن کے لئے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
In today's NCOC meeting decided to open up registration of 40 plus age citizens starting tomorrow. Also decision taken to allow walk in vaccination of all registered citizens of 50 plus age group. If you are 40 years or older please register and encourage others to register
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 26, 2021