شاہ رخ ندیم: جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے سربراہ خسرو بختیار نے کہا کہ کل سے آج تک 7 ایم پی ایز ہمارے ساتھ شامل ہو چکے، آنے والے دنوں میں مزید ارکان قومی اسمبلی انکے ساتھ شامل ہو نگے۔
سرور روڈ کینٹ میں جنوبی پنجاب صوبہ محاز کے دفتر میں پی پی 267 سے افتخار حسین گیلانی کی جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ صوبے بننے سے مسائل پر آواز اٹھائی جائے گی۔ خسرو بختیار نے کہا کہ پہلی دفعہ جنوبی پنجاب کی لوکل لیڈرشپ ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور صرف جنوبی پنجاب صوبے کا حصول ہے اور جنہیں ہمارے منشور سے اتفاق ہے وہی ہمارے ساتھ چل رہے ہیں۔
سید افتخار حسین گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں واضع فرق ہے، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کو جوائن کیا۔ خسرو بختیار نے کہا کہ اگلے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ بجٹ میں فنڈ مختص تو کیا جاتا ہے مگر دیا نہیں۔
اس خبرکو ضرور پڑھیں:جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں کی دوہری پالیسیاں
جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے دوہری پالیسیاں شروع کر دی، رکن صوبائی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک کا مستعفی ہونے کا اعلان صرف سیاسی نعرہ نکلا، رکن اسمبلی نے اپنے اعلانات کے برعکس اسمبلی کی کارروائی پر اعتماد کرنا شروع کر دیا۔