قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کو ایف آئی اے نے سویڈن جانے سے روک دیا

قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کو ایف آئی اے نے سویڈن جانے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سویڈن جانے والی پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کو لاہور ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔ ویزوں کیساتھ وزارت داخلہ کا لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے اور امیگریشن حکام نے کھلاڑیوں کو واپس گھر بھیج دیا۔

سٹی 42 کے مطابق پاکستان کی چھ رکنی ٹیبل ٹینس ٹیم کو سویڈن میں 29 اپریل سے 6 مئی تک ہونے والے ورلڈ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے براستہ دبئی سویڈن روانہ ہونا تھا۔ ٹیم جب سویڈن روانگی کے لئے لاہور ائیر پورٹ پہنچی تو امیگریشن اور ایف آئی اے حکام نے ویزوں کے ساتھ وزارت داخلہ کا لیٹر نہ ہونے کے باعث ائیر پورٹ پر روک لیا جس کے بعد ٹیم کو واپس گھر روانہ ہونا پڑا۔

 امیگریشن حکام کے مطابق ٹیم کے پاس وزارت داخلہ کے لیٹر کی جگہ صرف چیمپئن شپ کے حوالے سے ویلڈ ویزے موجود ہیں۔ منیجر کوچ عرفان اللہ خان کے علاوہ سویڈن روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں عاصم قریشی، عائشہ اقبال، فاطمہ خان، محمودہ اور رمیز شامل تھے۔