پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کر لیا

پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کر لیا
کیپشن: City42 - Punjab Govt, Abdul Aleem Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) حکومت پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کر لیا۔ ارکان اسمبلی کی طرح بلدیاتی نمائندوں پر بھی تعلیم کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔ ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کی تشکیل کیساتھ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا30 فیصد بلدیاتی اداروں کو دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر حکومت پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام کو مسودہ تیار کرلیا۔ سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کی تیاری کیلئے بلدیاتی نمائندوں، افسروں اورارکان اسمبلی، وزراء، وزیراعلیٰ اور دیگر صوبوں کی مشاورت بھی کی گئی۔

عبدالعلیم خان کے مطابق نئے بلدیاتی نظام میں بلدیاتی نمائندوں پر تعلیم کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔ ایک حلقہ 10 سے 20 ہزار آبادی پر مشتمل ہوگا۔ پنجاب حکومت اپنے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 30 فیصد بلدیاتی اداروں کیلئے مختص کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام میں کونسلر کو بھی مالیاتی اور انتظامی طور پر با اختیار بنایا جا رہا ہے۔ اور مئیر و ڈپٹی مئیر کے انتخابات بلا واسطہ طور پر ہوں گے جس میں پر شہری ووٹ دے کر منتخب کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer