ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسامہ بن لادن عورت کا روپ دھار کر فرار ہوا، سابق سی آئی اے افسر کا دعویٰ

اسامہ بن لادن عورت کا روپ دھار کر فرار ہوا، سابق سی آئی اے افسر کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق سی آئی اے افسر جون کیریاکو نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن تورا بورا کی پہاڑیوں سے عورت کا روپ دھار کر پاکستان فرار ہوا۔

  جون کیریاکو جو پاکستان میں سی آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کے سربراہ رہ چکے ہیں، انہوں نے بھارتی خبر ایجنسی  سے گفتگو میں بتایا کہ بن لادن کے فرار میں امریکی فوج میں شامل ایک مترجم نے مدد کی جو دراصل القاعدہ کا ایجنٹ تھا۔

 انہوں نے کہا کہ اس مترجم نے امریکی کمانڈر کو دھوکا دیا اور کہا کہ بن لادن خواتین و بچوں کے انخلا کے بعد ہتھیار ڈال دے گا، مگر اسی دوران وہ بھیس بدل کر رات کی تاریکی میں پاکستان فرار ہوگیا۔