سکھر ; ظالم شوہر نے بیوی کو قتل کر کے گھر میں دفن کر دیا

سکھر ; ظالم شوہر نے بیوی کو قتل کر کے گھر میں دفن کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سکھر میں ظالم شوہر نے بیوی کو قتل کر کے گھر میں دفن کر دیا، پولیس نے پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی۔

پولیس کے مطابق  کندھرا تھانے کی سرحد پر واقع گاؤں ابیجانہ میں  شوہر نےبیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد منہ میں گولیاں مارکرقتل کردیا ۔ ملزم منور بھبھو نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو گھر کے احاطے میں دفن کر دیا۔ 

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش گھر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی، جبکہ ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ ملزم منور  فردوس شیخ پر تشدد کرتا تھا۔

پولیس نے نعش نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔